سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ، وجہ موت معمہ بن گئی
باغی ٹی وی : سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، موت کیسے ہوئی تعین نہ کیا جاسکا۔ ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ اے ایم ایس ڈاکٹر حسن اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔ڈاکٹر حسن کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہو سکا،ہسپتال حکام کاکہناہے کہ ڈاکٹرحسن چندروز سے بیمار تھے ،اتوار کی صبح انہیں خون کی قے آئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ڈاکٹرحسن سروسز ہسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ڈاکٹرحسن سروسز ہسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر حسن کو طبیعت کی خرابی کے باعث کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی کہا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔
ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں.
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار4491، خیبر پختونخوا 2 ہزار283، اسلام آباد559، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار594، خیبر پختونخوا84ہزار609، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار607، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار918، بلوچستان 19 ہزار497، آزاد کشمیر 12 ہزار367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔