اسلام آباد سیشن کورٹ نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا رچی کی درخواست خارج کردی

0
30

اسلام آباد سیشن کورٹ نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا رچی کی درخواست برائے اندراج ایف آئی آر خارج کردی

باغی ٹی وی : اسلام آباد سیشن کورٹ نے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف سنتھیا رچی کی درخواست برائے اندراج ایف آئی آر خارج کردی. ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنتھیا رچی کے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف لگائے گئے الزامات مسترد کر دئیے،

عدالت نے موقف اختیار کیا کہ سنتھیا رچی میڈیا کے سامنے لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہ کرسکی، عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد سنتھیا رچی کا موقف مسترد کر دیا،

باور رہے کہ پولیس نے پہلے سینیٹر رحمان ملک کو تمام بےبنیاد اور منگھڑت الزامات سے بری الذمہ قرار دیا ہے،

اسلام آباد پولیس سنتھیا رچی کی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ و بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، سنتھیا رچی شروع دن سے اپنی بیانات بدلتی رہی اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،

درخواست میں ریپ کا واقع مئی جبکہ آج عدالت کو جولائی کا مہینہ بتایا، فیصلے کے بعد سینیٹر رحمان ملک کو دوست و جیالوں کے مبارکباد کے فون۔

سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سرخرو کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عزت و توقیر کا سوال تھا،یہ تو محترمہ کے عزت کا سوال تھا کہ عام جیالے کا بھی ہوتا کمیٹی کا نوٹس واپس نہ لیتا، عوام اور جیالوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا،

سنتھیا رچی کیس : رپورٹ پر عدالت کا برہمی کا اظہار، کس قانون کے تحت غیر ملکی کے ساتھ کام کیا گیا؟ عدالت

Leave a reply