لاہور:سیشن کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دے دیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احتساب عدالتوں میں ریکارڈ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں،احتساب عدالتوں میں شہبازشریف ،حمزہ شہباز خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر کیسز زیر سماعت ہیں-
ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے-
اس حوالے سے وکلا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل ہوتی ہیں تو کام زیادہ متاثر ہوگا-
وکلا کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو ہائیکورٹ یا سیشن کورٹ کےقریب منتقل کیا جائے-
رجسٹرار احتساب عدالت نے وزارت قانون کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا کہ تینوں احتساب عدالتوں میں اہم سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ موجود ہے –