بالی وڈ اداکارہ پدمنی کولہا پوری نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں سیٹ پر اپنے مقررہ وقت پر پہنچ جاتی تھی لیکن ایک ہیرو ایسا تھا کہ وہ جس بھی فلم میں ہوتا تھا اس کے سیٹ پر ہمیشہ تاخیر سے پہنچتا تھا. ہر سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے والے اداکار کا نام بتاتے ہوئے پدمنی نے کہا کہ شترو گن سنہا وہ ہیرو تھے جن کو سیٹ پر لیٹ ہی آنا ہوتا تھا. لیکن جب وہ سیٹ پر آتے تو کمال ہی کر دیتے ، چھ صفحوں کا سین سنتے اور فورا یاد کر لیتے، جبکہ ہم سیٹ پر کئی گھنٹے لگا کر ڈائیلاگز یاد کیا کرتے تھے. شترو اگر سیٹ پر لیٹ آتے تھے تو ان کی وجہ سے کام کبھی بھی کسی کا نہیں رکا تھا، وہ آتے ساتھ ہی اپنا سین اوکے کروا دیتے اور باقی سب کو بھی حیران کر دیتے کہ ابھی تو آئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے اپنا سین بھی
اوکے کروا دیا ہے. صرف پدمنی کولہا پوری ہی نہیں امیتابھ بچن نے بھی شترو گن سنہا کی ایک انٹرویو میں تعریف کی اور کہا کہ شترو کو جیسے ڈائیلاگز یاد ہوجاتے تھے وہ ہم نہیں کر سکتے تھے. انہوں نے کہا کہ شترو کا سیٹ پر تاخیر سے پہنچنا معمول تھا اورہم ان کے ساتھ کام کرکے اس کی اس عادت کے عداری ہو چکے تھے.