دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے کچھ حصوں سے لوگوں کے ریسکیوں اور انخلا کی کوششیں جاری ہیں۔
باغی ٹی وی: ہفتہ کے روز دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا بیراج کے مقام پر سیلاب انتہائی اونچے درجے تک پہنچ گیا تھا جس کے پیش نظر قصور اور چونیاں کے 72 دیہاتوں سے سینکڑوں خاندانوں کو نکال لیا گیا ہے جب کہ قصور میں اونچے مقام کی تلاش کی کوشش کے دوران تین افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں موسم گرما کے بعد آج سے تعلیمی سرگر میوں کا آغاز ہورہا ہے تاہم پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےسیلاب متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری اور گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، اورنجابت متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار
جہاں سے ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاعمل جاری رہا ہے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں،ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے راشن پیکس میں آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امداد کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا،امدادی کارروائیاں معمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی دوسری جانب پاکپتن میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 17 اسکول بند رہیں گے۔
ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشن گوئی کے مطابق سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی توقع ہے،دریں اثنا، پنجاب میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کی سطح کم ہو رہی ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اسلام ہیڈ ورکس پر دریا میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاول نگر، ملتان اور لودھراں کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ان علاقوں میں مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ ان علاقوں میں سیلاب سے متعلق امدادی مراکز کے قیام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ انخلا کا عمل جاری ہے آج سے پہلے پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ضلع اوکاڑہ میں 56 مقامات سیلاب سے متاثر ہونے کی توقع ہے۔