لورالائی:سرفراز بگٹی کے گارڈز کی گاڑی کو حادثہ سات افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے 7 گن مینوں کی ایک روڈ حادثے میں جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں
یاد رہے دلشاد ولد تنگو مسوری بگٹی صوبائی وزیرعبدالرحمن کی نجی جیل میں بھی تقریبا”6 ماہ اپنے بھائیوں کے ساتھ بند رہا . اور نجی جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی تو صوبائی عبدالرحمن نے اس ٹائم دلشاد پے فائرینگ کرکے ٹانگیں توڑ دی تھی .
کافی عرصہ نجی جیل میں رہا . آج سرفراز بگٹی کے سکارٹ کی گاڑی میں سوار تھا جو حادثے کا شکار ہوگئی .ان میں جاں بحق ہونے والوں میں .چار 4 افراد کے نام کچھ اس طرح ہیں محمد خان . دلشاد . محمد دین .اور . شیردل . دو افراد مزید بھی شدید زخمی ہیں
ادھر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ نے کہا ہےکہ لورالائی۔سنیٹر سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل گاڑی کے حادثے میں جانبحق گن مینوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔سرفراز بگٹی کے کانوائےمیں شامل ویگو گاڑی ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی ہے
اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ کا کہنا ہےکہ لورالائی۔حادثہ میختر کے قریب وہار کے علاقے میں پیش آیا ہے ۔سنیٹر سرفراز بگٹی دوسرے گاڑی میں سوارتھے اسی وجہ سے محفوظ رہے ،