مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس کی عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عید...

بلوچستان، دہشتگردوں کا رات کے اندھیرے میں بزدلانہ وار،14 جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف مقامات پر...

علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے...

امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو...

ڈیرہ غازی خان: فن خطاطی کی نمائش، کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا دورہ

ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر شاہد خان) کمشنر ڈیرہ...

ایک ہی خاندان کے سات افسر،سب کا گریڈ بھی ایک ہے،کارکردگی بھی بے مثال

لاہور:ایک ہی خاندان کے سات افسر،سب کا گریڈ بھی ایک ہے،کارکردگی بھی بے مثال،اطلاعات کے مطابق عوامی خدمت کا شوق پوری فیملی کو بیوروکریسی میں کھینچ لایا، ایک ہی خاندان کے 7 افرادگریڈ17 کے افسر ہیں،سات کے سات بہن بھائی خدمت کےجذبے سےسرشارعوام کیلئے سہولتیں پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

جذبہ مضبوط ہوتو ہمت پیدا ہوہی جاتی ہے۔ایسی ہی ایک فیملی پنجاب میں عوام کی خدمت کا جذبہ لئے مصروف عمل ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں تعینات 2 افسران نعمان ڈوگر اور رضوان ڈوگرگریڈ17 کے افسر ہیں جبکہ ان کے دیگر بہن بھائی بھی پنجاب کی بیوروکریسی میں گریڈ17پر ہی تعینات ہیں۔

نعمان ڈوگر سیکشن افسر جبکہ رضوان ڈوگر ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پرکام کررہے ہیں۔ ان کی ہمشیرہ شمائلہ منظورڈپٹی ڈائریکٹرہیں، جبکہ بھائی زمان ڈوگرگریڈ17 کے قانون دان ہیں۔ان کے دوسرے بھائی زین منظورمیڈیکل افسر ہیں۔

ہمشیرہ منتہا منظور ڈینٹل سرجن جبکہ دوسری ہمشیرہ ثمرہ منظور گریڈ17 کی انجینئر ہیں۔مذکورہ ڈوگر فیملی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔