سیوریج کا ناقص انتظام ، اگو چک کے رہائشی انتظامیہ کیخلاف سراپا اجتجاج

0
128

میونسپل کمیٹی کی نااہلی’سیوریج کا ناقص انتظام ‘گائوں پانی میں ڈوب گیا
اگو چک کے چوراہوں پر گندگی کے ڈھیر’تعفن پھیلنے لگا’بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ’اہل علاقہ سراپا احتجاج میونسپل کمیٹی کی نااہلی’سیوریج کا ناقص انتظام ‘گائوں پانی میں ڈوب گیا’اگو چک کے چوراہوں پر گندگی کے ڈھیر’تعفن پھیلنے لگا’بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ’اہل علاقہ سراپا احتجاج

تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ اگو چک میں گزشتہ کئی روز سے میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہو گیاہے اور پورا گائوں پانی میں ڈوب گیا ہے ‘نماز یوں کو مساجد میں جاتے ہوئے شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے سیوریج کے گندے پانی سے پینے کا پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں حتی کہ قبرستان میں جنازہ لیجانے کے لیے بھی شہری میت کو گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبور ہیں ‘اور عورتیں اور بچے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں

‘اہل علاقہ مولانا یاسر عرفان راشد ‘محمد اقبال اعوان’سیف اللہ اعوان’غلام مرتضیٰ’محمد اقبال پٹواری’حافظ محمد امین یاسین’محمد اشرف کھرل’غلام مصطفی اعوان’غلام رسول’ہدایت اللہ’ماسٹرا لیاس’منظور احمد’محمد ارشد تنگ’امان اللہ تنگ’ڈاکٹر ریاست’حاجی لیاقت’محمد انور وڑائچ’اشرف وڑائچ’طارق محمود گورائیہ’محمد خالد گورائیہ سمیت سینکڑوں علاقہ مکینوں نے دوران احتجاج میڈیا کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار متعلقہ محکموں کو درخواستیں دی ہیں لیکن کہی شنوائی نہیںہوئی لہٰذا ہماری کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ’ڈی سی او لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف سمیت تمام اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے گائوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ ہم بھی سکھ کی زندگی گزار سکیں۔

Leave a reply