صوابی :صوابی میں ژالہ باری سے تمباکو فصل کو شدید نقصان:کسانوں کوریلیف دینے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق ڈی سی صوابی علاقہ میں نقصان کا سروے کراۓ اور زمینداروں کو کے نقصان کے ازالے کے لۓ صوبائ حکومت مالی امداد کا اعلان کرے ۔

کسان بورڈ ضلع صوابی کے عہدیداران صدر خالد جان ،جنرل سیکرٹری خان محمد ،صلعی پریس سیکرٹری سلیمان ،صدر تحصیل رزڑ اشتیاق اور جماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد زمان نے اپنے ایک مسترکہ بیان میں کہا کہ ضلع صوابی کے مختلف علاقوں می رواں ماہ جون میں تیسری بار ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔خاص کر سبزیوں اور ورجینیا تمباکو کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائ حکومت سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کے لۓ سروے کرایا جاۓ اور زمینداروں کے لۓ خصوصی پیکج کا اعلان کیا جاۓ۔

خالد خان نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔لیکن زمینداروں کا کوئ پوچحنے والا نہیں ۔صوابی جوکہ ورجینیا تمباکو پیدا کرنے والا سب سے بڑا ضلع ہے یہاں کے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔اور رواں ماہ میں تیسری بار ژالہ باری سے تمباکو فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ۔حکومت کو ان زمینداروں کے لۓ مالی امداد کے ساتھ ساتھ تمباکو کمپنیوں کو ہدایات جاری کرنا چاہییے کہ مناسب۔ نرخ پر ورجنیا کی خریداری ہو تاکہ زمینداروں کے گھروں میں چھولے جلتے رہیں اور مزید نقصان سے بچ سکیں ۔

کسان بورڈ کے جنرل سیکرٹری خان محمد نے کہاکہ کہ ہم۔نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں افتخار باچہ سے بھی اس سلسلے میں ملاقات ہوچکی ہے اگر حکومت نے مشکل کی اس گھڑی میں زمینداروں کے لۓ اقدامات نہ اٹھائیں۔تو ضلع بھر میں احتجاج کا اعلان کریں گے اور کسانوں کے حقوق کے لۓ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Shares: