سری نگر :بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی زندہ ہیں ، موت کی افواہیں ایک سازش ہے ،اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے سید علی گیلانی کی وفات کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے صاحبزادے نسیم گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد کی حالت مستحکم ہے۔مقبوضہ کشمیرسے آمدہ اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کی طبیعت پچھلے چھ ماہ سے خراب ہے اور انہیں حال ہی میں ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
نسیم گیلانی کہتے ہیں کہ بدھ کی شام کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبہم خبریں پھیلائی جارہی تھیں۔ ساوتھ ایشیا وائرکی طرف سے کہاگیا ہے کہ سید علی گیلانی کو گزشتہ روز سینے میں انفیکشن کی وجہ سے تکلیف تھی۔ اور ان کی صحت کافی خراب تھی۔ لیکن بدھ کی شام نمائندے نے ان کے گھر جا کر ان کی بہتر صحت کی تصدیق کی ۔