ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گِل کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔ اپنے حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ شہبازگِل پاکستان میں جس بھی ائیرپورٹ پر نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے ،اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصل آباد اور اسلام آباد میں شہباز گل کی رہائشگاہ کے باہر اشتہاری کا قرار دینے کا نوٹس چسپاں کرنے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے شہباز گل کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ،عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے اور دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کرلیں
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.