اداکار شان شاہد کی بھتیجی نتالیہ اعجاز فلموں میں آنے کے لئے تیار ہیں جی ہاں . نتالیہ بیرون ملک سے پڑھ کر آئی ہیں اور اب وہ اردو سیکھ رہی ہیں اور بہت جلد اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں. نتالیہ نے حال ہی میں اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کی پریس کانفرنس میں شرکت کی. وہاں ان سے انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میںکام کرنے کا شوق ہے اس کے لئے میںتیاری کررہی ہوں. مجھے اردو بہت اچھی بولنی نہیں آتی اسلئے میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں، اسکے علاوہ سمجھ رہی ہوںکہ ڈائیلاگز ڈیلیوری کیسے کرنی ہوتی ہے ، چہرے کے تاثرات ہر
چیز پر کام کررہی ہوں. ایک سوال کے جواب میں نتالیہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت سارے اداکار اچھا کام کررہے ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنے چچا شان کے ساتھ کام کروں. میرے چچا شان ایک بہترین اداکار ہیں انہوںنے اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا ہے میری بھی کوشش ہےکہ میںاتنا اچھا کام کروںکہ میرے بارے میں یہ کہا جائے کہ میں شان کی بھتیجی یا اعجاز شاہد کی بیٹی ہوں بلکہ میری اپنی ایک پہچان ہونی چاہیے. میں فلموں کا انتخاب سکرپٹ کی بنیاد پر کروںگی اور سکرپٹ اچھا ہو گا تو یقینا کروں گی نہیں اچھا ہو گا تو میں بالکل بھی نہیں کروں گی.








