شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے، انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ شعیب منصور ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں جب بھی کوئی فلم تیار کرتے ہیں وہ کمال کا ہی شاہکار ہوتا ہے ، انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنایا کریں اور جلدی بنایا کریں زیادہ سال نہ لگایا کریں . دوسری طرف انہوں نے سید نور کے حوالے سے بھی کہا کہ سید نور ایک بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے بہت اچھی اچھی فلمیں لکھی ہیں ان ی فلموںکو بہت پذیرائی بھی ملی ہے. لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اب خود نہ لکھا کریں . انہوں نے کہا کہ خود لکھنے میں مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ اچھے ڈائریکٹر ہیں بطور ڈائریکٹر وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹ کریں تاکہ فلمی صنعت کو سنبھالا مل سکے. یاد رہے کہ شان
اور سید نور نے ایک ساتھ جس دور میں کام کیا وہ فلموں کے لئے ایک بہترین دور تھا.نوے کی دہائی میں سید نور نے شاہکار فلمیں بنائیں جبکہ شعیب منصور نے ٹی وی کے لئے بے تحاشا کام کیا اور خدا کے لئے اور بول جیسی فلمیں بنا کر شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا . شان خود بھی ڈائریکٹر ہیں ان کی حال میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ضرار انہوں نے ڈائریکٹ کی ہے.