لالی وڈ کے معروف اور لیجنڈ اداکار شان شاہد نے حال ہی میں انتقال کرنے والی والدہ اور 48 سال قبل وفات پاجا نے والے والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے-
باغی ٹی وی : شان شاہد کی والدہ سابق اداکارہ نیلو بیگم 30 جنوری 2021 کو وفات پاگئی تھیں والدہ کی وفات پر شان شاہد سے وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے تعزیت اور دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔
والدہ کی وفات کے بعد شان شاہد والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے جذباتی پیغامات شئیر کر رہے ہیں-
together♥️ may you always be together in the gardens of heaven dad she is all yours keep her happy as she cherished every moment that she spent with you .. be happy go on long walks you have so much to talk about as the separation lasted 48 yrs. may the love story never end .. pic.twitter.com/k1MeC5EQhL
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 2, 2021
شان شاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں والد اور والدہ کی ایک ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو پیغام دیا کہ وہ ’جنت میں ایک ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں، ان کی محبت یوں ہی سدا قائم رہے۔
انہوں نے والدہ اور والد کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دونوں لمبی واک پر ایک ساتھ جائیں اور لمحات کا خیال کیے بغیر ایک ساتھ محبت بھری زندگی گزاریں۔
ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ جس طرح والد کے 48 سال قبل ہی چلے جانے کے باوجود والدہ اور والد کی محبت ختم نہیں ہوئی تھی، اسی طرح اب بھی ان دونوں کی محبت ختم نہ ہونی چاہیے۔
When I lost my father you held me like a father… when I walked I walked in your footsteps…when I ran you were always there at the finish line smiling ..what you said became a law for me ..you started my journey and where you looked became my destination.. ❤️🙏🏼 pic.twitter.com/2IAgMcHlT8
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 3, 2021
شان شاہد نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھا کہ وہ ان کے لیے والد بھی تھیں والد کے چلے جانے کے بعد والدہ نے انہیں باپ کی طرح پالا وہ ان کے ہر اٹھنے والے قدم پر ان کے ساتھ رہیں وہ جب بھی کسی منزل کے سفر پر چلے والدہ ان کی منزل کے اختتام پر کھڑی ہوکر مسکراتے ہوئے ان کا استقبال کرتی رہیں۔
انہوں نے لکھا کہ والدہ کی جانب سے کہی گئی ہر بات ان کے لیے قانون بن گئی اور ہر وہ سفر جہاں انہوں نے والدہ کو دیکھا، اسے انہوں نے منزل بنا لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔
شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔
شاہد کی والدہ اور والد دونوں اداکار تھے اور ان کے والدین نے 1965 میں شادی کی تھی سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔








