ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی وڈ معروف اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی تدفین کردی گئی۔
باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔
80 سالہ نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔
شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا-