شان شاہد نے شفقت امانت کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی جھلک شئیر کر دی

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے نامور گلوکار شفقت امانت علی کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمسٹار شان شاہد نے 10 سیکنڈ کے دورانیے پر مُشتمل ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں گلوکار شفقت امانت علی اپنا نیا گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ اپنے پیارے پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ محبت کی آواز جلد آرہی ہے۔


شان شاہد نےلکھا کہ شفقت امانت علی کے اس نئے گانے کومیں نے تحریر کیا ہے جبکہ گانے کے ہدایتکار ساجد علی ہیں۔

دوسری جانب شفقت امانت علی نے شان شاہد کے ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ گانا گانا بہت ہی خوشی کی بات ہے جو شان شاہد نے قوم کے ساتھ محبت کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے-


گلوکار نے لکھا کہ ساجد علی کی ہدایتکاری میں بننے والے اس خوبصورت گانے کو سُننے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی شان شاہد اور شفقت امانت علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی ایک پروجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں جس پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ہی نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

Comments are closed.