سب جانتے ہیں کہ اداکار شان شاہد عمران خان کی شخصیت اور ان کے سیاسی نظریات سے بہت زیادہ متاثر ہیں. وہ ہر دوسرے دن ان کی تصویر لگا کر ان کو پاکستان کی آخری امید کہتے ہیں. چونکہ عمران خان کی محبت میں شان شاہد ملکی سیاست میں بھی دلچپسی لیتے ہیں ، لہذا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تصویرٹویٹر پر لگا کر لکھا ” عمر عطا بندیال آپ کے لئے بہت زیادہ عزت اور احترام آپ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ہم سب آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا، تاریخ آپ کو یاد رکھے گی” . اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں شان شاہد نے پی ٹی آئی کےچئیرمین جناب عمران خان کی
تصویر لگا کر اس کا کیپشن کچھ یوںلکھا” پاکستانیوں کے ساتھ اور ان کے لئے کھڑے رہنے کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ پاکستان کی امید ہیں اور پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں. شان شاہد کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے انکی ہاں میں ہاں ملائی تو کسی نے لیا انکو آڑھے ہاتھوں اور پنجابی فلمیں کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے.








