پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین سے بحریہ ٹاؤن کے جانوروں کو آزاد کرنے کی درخواست کی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شان شاہد نے بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھر کے جانوروں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کے جانور قید اور گرمی کی وجہ سے اداس اور خستہ حال میں ہیں-
ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے ملک ریاض حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری بحریہ ٹاؤن کے چئیر مین ملک ریاض سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھروں کو بند کردیں کیونکہ وہاں جانوروں کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا جارہا ہے۔
special Request to #MalikRiaz owner Bahria town . Kindly close Down all your ZOOs as animals are being treated very badly. It is a humble request to either take notice or send them back to their natural habitat. As kindness towards animals is a part of our faith as well. #Bkind pic.twitter.com/y45HkEeWlB
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 5, 2020
شان شاہد نے لکھا کہ میری آپ سے ایک عاجزانہ گزارش ہے ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ یا تو نوٹس لیں یا انہیں اپنے قدرتی مسکن پر واپس بھیجیں۔ چونکہ جانوروں کے ساتھ احسان کرنا بھی ہمارے ایمان کا ایک حصہ ہے-
علاوہ ازیں شان شاہدنے اپنے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین سے گذارش کی لکھا کہ آپ سب میرے اس ٹوئٹ کو زیادہ سے زیادہ ری ٹوئٹ کریں تاکہ اُن حکام اعلی تک ہماری یہ درخواست پہنچ سکے جو ان جانوروں کو قید سے آزاد کروائیں گے۔
شان شاہد کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے شان شاہد کی حمایت کی-
واضح رہے کہ ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھروں میں نایاب قسم کے جانور موجود ہیں جنہیں لوگ دیکھنے بحریہ ٹاؤن کا رُخ کرتے ہیں-