اداکار اور ہدایتکار شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ میرے اپنے دور کے کسی ہیرو کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تھے ، سعود اور معمر رانا کے ساتھ اچھے تعلقات تھے لیکن اگر وہ کہتے ہیں کہ ان کے میرے ساتھ تعلقات خراب تھے تو وہ مجھے بتاتے مجھے تو ایسا کچھ بھی نہیں پتہ تھا. انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ کم عمر میں انڈسٹری میں آیا اور آتے ہی نام اور شہرت ملی، اور میں نے اپنے وقت کی تمام زہین اور خوبصورت اداکارائوں کے ساتھ کام کیا،میرے کسی کے ساتھ بھی رومانوی تعلقات نہیں تھے.
ریما، ریشم ، صائمہ سب اچھی اداکارائیں ہیں انہوں نے فلم انڈسٹری میں وقار کے ساتھ وقت گزارا. انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ایک ہدایتکار بھی ہوںمنی بیک گارنٹی کا ٹریلر دیکھا تو جو مجھے برا لگا میں نے بتا دیا. اس میںکسی کو برا نہیں منانا چاہیے. ”فیصل قریشی اچھے ڈائریکٹرہیں لیکن ان کو سمجھنا چااہیے کہ فلم اور ڈرامے کی ٹیکنیک میںفرق ہوتا ہے.” انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کو میں اداکاری میں دس میں سے پانچ نمبر دوںگا اور ریشم اور ریما کو دس میں سے آٹھ نمبر دوں گا. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں فلمسٹار ہوں تو ڈراموں میں کام نہیںکرنا چاہتا حقیقت یہ ہے کہ میرے پاس کبھی کوئی ڈرامہ آیا ہی نہیں.
اداکارہ شکیل یوسف چل
شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف