شب برات گناہوں سے توبہ اور مغفرت کی رات ہے، علامہ رضی حسینی

0
48

تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے شب برات کے خوبصورت موقع پر کراچی میں تحریکی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ شب برات گناہوں سے سچی توبہ اور اللّہ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگنے کی رات ہے۔ اللّہ عز و جل اپنے بندوں کی بے حساب مغفرت فرماتا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ شب برات اللّہ عزو جل کا ایک نہایت خوبصورت اور بابرکت تحفہ ہے۔امّت مسلمہ کو چاہئے کہ اللّہ عزوجل سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مساجد میں اس بابرکت رات میں خصوصی محافل اور اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔جب کہ کراچی بھر میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شب برات اسلامی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔شہر کے مختلف قبرستانوں میں عوام کی سہولت کے لئے رکنیت سازی کیمپ لگائے جارہے ہیں واضح رہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں لگائے جانے والے کیمپوں کی تعداد 28 ، ضلع ملیر میں 14،ضلع کورنگی میں 12، ضلع شرقی میں 13، ضلع وسطی میں 14اور ضلع جنوبی میں 25 کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
اسطرح ٹی ایل پی کراچی ڈویژن کے تمام کیمپوں کی کل تعداد 100 سے زائد ہے۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی کی اپیل پر شب برات کی محافل میں علماء کرام کی جانب سے اہل ایمان کو تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وحساسیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی اور اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی۔

Leave a reply