شبانہ اعظمی کی کوکنگ سے کون کون بھاگتا ہے؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت اچھی کک نہیں ہوں، میرا دل کرتا ہے میں بہت اچھا کھانا بنائوں لیکن ایسا ممکن ہو نہیں‌پوتا. اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ جاوید اختر ، فرحان اختر اور زویا اختر سب میرے کھانے سے بھاگتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر آپ دنیا کی بہترین ڈش بنا رہے ہوں اور مجھے کہیں کہ پلیز اس میں چمچ ہلاتے رہیے گا میں ابھی آئی ، جب تک آپ واپس آئیں گی آپ کی ڈش مجھ سے جل چکی ہو گی. اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی کھانا بنایا ہے کسی کو بھی پسند نہیں آیا بلکہ میرے گھر والے بھاگتے

ہیں میرے کھانے سے. یوں شبانہ اعظمی نے بتا دیا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ تو ہیں لیکن اچھی کک نہیں ہیں.واضح رہے کہ شبانہ اعظمی نے اسی کی دہائی میں ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. آرٹ مویز میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آج ان کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے. شبانہ اعظمی نے حال ہی میں جمائما خان کی فلم وٹس لو گاٹ ٹوڈو ود اٹ میں کام کیا ہے.

Comments are closed.