اسلام آباد ہائی کورٹ میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شبرزیدی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے؟
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔