شاباش میرے بچوووٹ چوری نا ہونے دینا ، مریم نواز کی کارکنوں‌کو تھپکی

0
24

شاباش میرے بچوووٹ چوری نا ہونے دینا ، مریم نواز کی کارکنوں‌کو تھپکی

باغی ٹی وی : آج کشمیر میں انتخابات جاری ہیں اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کو حوصلہ اور افزائی شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوووٹ چوری نا ہونے دینا،جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینا،کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں،

جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینا،کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں.

ادھر پی پی پی نے الیکشن میں‌دھاندلی کا الزام لگایا ہے . کشیر الیکشن پر بھی وہ کچھ ہونے لگا جو ہر الیکشن میں ہوتا ہے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہیے اور منظم طریقے سے ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلئے آج بتیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی، ن لیگ ،پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم 6 ہزار 139 میں سے 826 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار 209 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات ہے، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

Leave a reply