شہباز شریف اورحمزہ پرفرد جرم عائدکرنے کا تحریری حکم جاری

احتساب عدالت لاہور:رمضان شوگر ملزضمنی ریفرنس ،شہباز شریف اورحمزہ پرفرد جرم عائدکرنے کا تحریری حکم جاری.احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم کا تحریری حکم جاری کیا.

مرکزی ،ضمنی ریفرنس اورریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فرد جرم عائد کی جاتی ہے، تحریری حکم
ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز فرد جرم عائد ہونے کے بعد قانونی طور پر اپنے موقف کے دفاع کیلئے درخواست دائر کر سکتے ہیں، تحریری حکم.

ملزموں نے ریفرنس میں اپنےخلاف الزامات کورد کیا ، ٹرائل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ، تحریری حکم
18فروری 2019ء کو رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دائر کیا گیا اور ملزموں پر 12 نومبر 2019ء کو فرد جرم عائد کی گئی، تحریری حکم.

ضمنی ریفرنس میں ماسوائے اضافی دستاویزات کے مزید کسی کو ملزم نہیں بنایا گیا، تحریری حکم
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس اور دستیاب دستاویزی شواہد کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کی گئی، تحریری حکم.

آئندہ سماعت27اگست کوپراسیکیوشن کےگواہ شہباز علی ،طارق مسعود بیانات قلمبند کرانےکیلئے پیش ہوں،تحریری حکم

Comments are closed.