شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کر دیا گیا.
رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کردیا گیا ہے جبکہ وارڈ کے اطراف پولیس تعینات کی گئی ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے، شہباز گل کو صبح سویرے طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے شہباز گل کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ شہباز گل کو کھانسی اور سانس میں دشواری محسوس ہوئی۔۔شہباز گل کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری وارڈ میں غیر متعلقہ افراد کا داخل بند کردیا گیا ہے
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) December 7, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل جب شہباز گل اڈیالہ جیل میں تھے تو اس وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل کے اسپتال منتقل کیا تھا اور پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کا جیل ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ کیا گیا تھا.
شہباز گِل کون ہے؟
شہباز شبیر گل کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک گاؤں سے ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد میں ہی حاصل کی۔ اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کے بعد وہ پی ایچ ڈی کے لیے ملائشیا چلے گئے۔ ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد وہ سنہ 2007 میں اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسز کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی ہو گئے۔
تاہم چند ماہ بعد ہی انھیں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ شہباز گل خود اپنا تعارف ایک متوسط دیہی گھرانے کے فرد کے طور پر کرواتے ہیں۔ اُن کے مطابق انھوں نے زندگی میں محنت کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے. اُن کے ساتھ پڑھانے والے ایک استاد کے مطابق جس طرح وہ شہباز گل کو ٹی وی پر بولتا دیکھتے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ الجھتا دیکھتے ہیں تو اس وقت انھیں بالکل ایسا لگتا ہے کہ جیسے شہباز گل اس وقت ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ساتھیوں اور طلبا سے بات کر رہے ہوں۔ ان کے مطابق شہباز گل سے ہر ساتھی تھوڑا دور رہنے میں ہی عافیت سمجھتا تھا۔