شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر فارغ، حکومت نے کس کو بنا دیا نیا چیئرمین؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا انکی جگہ گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چئیرمین ایف بی آرشبر زیدی کی رخصت کی وجہ سے نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کے طور پر کام کر رہی تھیں۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ
شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.
نوشین جاوید امجد کو اب ریگولر طور پر چئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے.شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،
واضح رہے کہ شبر زیدی کو وزیراعظم عمران خان نے دو سال کے ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا تھا،
شبر زیدی کو گزشتہ بجٹ میں 5.5 ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر بھی شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ جبکہ سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور رکن ڈاکٹر اقبال آئی ایم ایف کو باور کرانے میں لگے رہے کہ 4.6 ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف تو حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن 5 ٹریلین روپے سے اوٹر وصولیاں ممکن نہیں ہے۔ لیکن شبر زیدی نے 5.5ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف قبول کر لیا۔
اب یہ ہدف گھٹا کر 5.238 ٹریلین روپے کر دیا گیا۔ اب تک رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ایف بی آر نے 2083 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ دوسری ششماہی میں اسے 3155 ٹریلین کی وصولیاں کرنی ہوں گی تاکہ 30 جون 2020 تک 5238 ارب روپے وصولیوں کے ہدف کو پورا کیا جا سکے۔








