شبیر جان کو کیسے چہرے اچھے لگتے ہیں؟

سینئر اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہنستے مسکراتے چہرے اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں خود بھی خوش رہتا ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، اسلئے مجھے ایسے چہرے اچھے لگتے ہیں جو ہمیشہ خوش رہتے ہیں ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔ اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں آکر ہی سب کچھ سیکھا ہے اس سے پہلے مجھے اس کام کے بارے میں ٓآگاہی نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو سبق آپ کو آپ کا تجربہ اور عملی زندگی سکھاتی ہے اسکا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ حالات اور وقت سے سیکھا ہوا سبق زندگی میں بہت کام آتا ہے۔ شبیر جان نے اس بات پر زور دیا کہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے، مجھے کافی برس ہو گئے

ہیں شوبز انڈسٹری میں لیکن میں آج بھی یہ نہیں کہتا کہ مجھے سب کچھ آگیا ہے یا میں سب جانتا ہوں بلکہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ میں آج بھی سیکھ رہا ہوں۔جوانسان سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتے ہیں وہ ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے ہمارے نوجوان نسل کے آرٹسٹ کافی سمجھدار اور باصلاحیت ہیں۔یاد رہے کہ شبیر جان نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ان کے کریڈیٹ پر لازوال کردار اور ڈرامے ہیں.ان کے پرستار ان کو ہر کردار میں سراہتے ہیں.ان کے ڈائیلاگز بولنے کا نداز نہایت ہی شائستہ ہے.

Comments are closed.