شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

0
42

بھارت کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی کو 12 جولائی تک جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مبینہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. پٹیالہ ہائوس کورٹ ، دہلی میں ایڈیشنل سیشن جج انیل آنٹل کی عدالت نے تینوں کشمیری رہنماوں کو 12جولائی تک جیل بھجوا دیا ہے ،سماعت کے دوران سیدہ آسیہ اندرابی نے عدالت سے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں آئندہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے،

واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے، مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا .شبیر شاہ کوجولائی2017کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا تھا.

Leave a reply