نامور گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے بھی گلوکاری کے میدان میں آ گئے ہیں ، شبنم مجید کے بیٹے کا نام مومن علی واجد ہے. مومن واجد نے اپنے کیرئیر کا پہلا گانا ریکارڈ کروا لیا ہے اور اس گیت کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیاہے. ٹیزر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے. خصوصی طور پر میوزک پر گہری نظر رکھنے والوں کی جانب سے شبنم مجید کے صاحبزادے کی پہلی کاوش کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے مومن علی واجد جو گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں .
انہوں نے اب پہلی مرتبہ اپنے ایک ویڈیو گیت کی ریکارڈنگ مکمل کرا دی ہے جو مری اور گردونواح کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے ۔بہت جلد اس گانے کی مکمل ویڈیو گیت کو بھی ریلیز کر دیا جائے گا ۔”شبنم مجید کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میںقدم رکھ دیا ہے،” میرا بیٹا ریاضت بھی کرتا ہے اور میوزک کی اس نے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے . امید ہے کہ مجھے جس طرح پذیرائی ملی ہے میرے بیٹے کو بھی اسی طرح پذیرائی ملے گی.








