قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
باغی ٹی وی : شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےپاکستانی بولر بن گئے شادا ب خان نے یہ ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش کے ساتھ جاری میچ میں بنگلہ دیشی کپتان کو آؤٹ کر کے حاصل کیا-
نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام
شکیب الحسن کو آوٹ کرکے شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی شاداب خان نے 97 وکٹیں نے 82 میچز میں مکمل کیں۔ شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں-
دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے،آسٹریلیا کے شہر نارتھ ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی-
سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار
بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائےمحمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔