شاہدرہ سے گرفتار دہشت گرد عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

شاہدرہ سے گرفتار دہشت گرد عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں کا گروہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،عدالت نے ملزمان سمر قند , عبدالرحمن , عمران ,وزیر گل اور عصمت اللہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا

سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان کو خصوصی عدالت پیش کیا ،ملزمان کو دو روز قبل سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ،تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد , اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گٸی ,ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے ,ملزمان سے تفتیش اور مزید برآمدگی کے لیے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاٸے

عدالت نے سماعت کے بعدملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

سیکورٹی ادارون نے بھارتی معاونت سے لاہورپہنچائے جانیوالے 5 دہشتگرد لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار کر لئے، ملزمان سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد،اسلحہ،گولیاں اور بھارتی کرنسی برآمد کی گئی ہے.

تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے،ملزمان کے موبائل فونزسے حساس عمارتوں کی تصاویربرآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے سول سیکریٹریٹ اوردیگرحساس مقامات کونشانہ بنانا تھا،دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند،عبدالرحمان ،وزیرگل،عصمت اللہ،عمران کے نام سے ہوئی ہے

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

قبل ازین گزشتہ ماہ نومبر میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گرد نے تھانے پر حملے کی کوشش کی، سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے گئے،

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی، شناخت کا عمل جاری ہے،سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نےخودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

Comments are closed.