ہوشیار ، شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل سے شروع

0
66

ہوشیار ، شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل سے شروع

باغی ٹی وی :شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل کے روز سے جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو بدھ کے روز باقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔یہ سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
اس سلسلے سے پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور زالہ باری کی توقع۔
پنجاب
اٹک،فتح جنگ، ٹیکسلا، باصل، جنڈ، ٹیکسلا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ایوبیا، خان پور، حسن ابدال، میں تمام مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور زالہ باری کی توقع۔
پنڈی گیب، تلاگنگ،چکوال، بھگوال، دھدیال، چکری، گجر خان،منگلہ، ساہاوہ،جہلم، کھیوڑہ، ملک وال، کھاریاں، پھالیاں میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکر گڑھ میں اکثر مقامات پر شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
عیسی خیل، موسی خیل، میانوالی، کالا باغ، کنڈیاں، پپلاں، کلر کوٹ،سکیسر، پیل، باؤن، کلر کہار، خوشاب، جوہر آباد،.شاہ پور، بھلوال، بھیرا، کوٹ مومن، ساہیوال، نورپورتھل، سلانوالی، شاہین آباد، نورپورتھل، حیدرآباد تھل، بھکر میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، بوانہ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل، پنڈی بھٹیاں، سمندری، جڑانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، شاہ کوٹ، لاہور، رائونڈ اور کسور میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
چھانگا مانگا، پتوکی، چنیاں، اوکاڑہ، عارف والا، پاکپتن، ہرپہ، چیچا وتنی، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گڑھ مہاراجہ، چوبارہ، چوک اعظم، چوک منڈا، لیہ، نواں کوٹ، کروڑ، میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور کہیں کہیں زالہ باری کی بھی توقع۔
تونسہ، کوٹ ادو، ملتان، مظفرگڑھ، جامپور، ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، علی پور، فاصل پور، راجن پور میں بھی اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
رحیم یار خان، صادق آباد، اسلام گڑھ، لیاقت پور، احمد پور ایسٹ، یاذمین، بہاولپور، فورٹ عباس، بہاولپور، لودھراں، دنیا پور، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران مختلف مقامات پر زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں،نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، ہنگو، کوہاٹ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، مالاکنڈ، مردان، صوابی، ہری پور، ابیٹ آباد، بونیر، شانگلہ، بٹ کرام، سوات، دیربالا، چترال میں شدید بارشوں کی توقع۔اس دوران بلند مقامات پر برفباری کی توقع۔زالہ باری کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا سکتا۔
کشمیر
کشمیر کی تمام وادیوں میں اس دوران شدید بارش کی توقع۔جس میں باغ، حویلی، پونچھ، بٹیاں، نیلم، مظفرآباد، سدھنوتی، کوٹلی بھمبر اور میرپور کی وادیاں شامل ہیں۔اس دوران شدید ترین بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
ہنزہ، نگر، شگار، گانچی، سکردو، استور، دیامر میں اس دوران اچی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔
بلوچستان
زوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل، لورالائی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جل مگسی میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔
کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، ہرنائی، کوئٹہ، مستونگ، سبی، بولان، کلات، نوشکی، خاران، خصدار، چاغی اور واشک، پنجگور میں اکثر مقامات گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع۔
سندھ
گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، جیکب اورم، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرہ فیروز، دادو، کمبر، شاہ داد کوٹ میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بعض مقامات پر زالہ باری کی توقع۔

بارشوں کا یہ سلسلہ منگل کی دوپہر سے داخل ہو گا اور جمعہ کی شام تک ختم ہوجائے گا۔

Leave a reply