سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کی وجہ سے پرواز آپریشن بھی متاثر ہوا ہے تو وہیں موٹرویز بھی بند کر دی گئی ہیں.
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شدید دھند ہے، دھند کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے،2 درجن سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جب کہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے،دھند کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر تین ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،لاہور سے شہر قائد کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 منسوخ ہوئی ہے، گوانگ زو سے لاہور آنے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6037 منسوخ کی گئی ہے، لاہور سے گوانگ زو جانے والی پروازسی زیڈ 6038 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے،لاہور ایئر پورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں
دھند کی وجہ سے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے، موٹروے ایم 3، فیض پور سے سمندری تک بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 5 شیر شاہ سے اچ شریف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جب کہ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی معیار بھی خراب ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے،محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیر کوالٹی انڈکس جاری کردیا.ای پی اے ہیڈ کوارٹرز،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 332نوٹ کیا گیا۔ٹاؤن ہال،لاہور میں اے کیو آئی 353رہا۔پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 243رہا۔شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 175ریکارڈ کیا گیا۔شاہین ویلز فیز ٹو ، لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ ، شخوپورہ میں ائیر کوالٹی انڈکس 183رہا۔
مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟