شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند

حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا
0
162
fog

لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروےایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنڈی بھٹیاں تک بھی بند کی گئی ہے، موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے،کوٹ مومن کلومیٹر (162) تاٹھوکر نیاز بیگ کلومیٹر(00) بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی

لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ کلومیٹر (07) تا سمبریال ٹول پلازہ کلومیٹر(91) تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا،ایم-2 نزد کوٹ مومن کلومیٹر (162) تا راوی ٹول پلازہ کلومیٹر(12) ،ایم-2 نزد کالا شاہ کاکو تا راوی ٹول پلازہ ، ایم-3 نزد فیز پور کلومیٹر(1147) تا رجانہ کلومیٹر(965) ،ایم-4 نزد ٹوبہ ٹیک کلومیٹر(158) تا پنڈی بھٹیاں کلومیٹر(290)تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا-

عمران خان غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکا تحریری حکمنامہ جاری

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا،شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،سفر کے دوران شہری فوگ لائٹس کا استعمال کریں، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Leave a reply