حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا شکار بنانے والے مجرم کو عدات نے عمر قید سزا سنا دی-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کےمطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداورجرمانے کی سزاسنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے میں درج 2020ءکے نوجوان لڑکی کو شادی کاجھانسہ دےکر ورغلا کر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتارملزم ناظم علی کوہفتہ کے روز جرم ثابت ہونے پر عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے۔
دوسری جانب ٹنڈوآدم رشید کالونی کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکی رخسا ولد لیاقت راجپوت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر بہن صفیہ، بہنوئی شاہد، ذیشان راہی سمیت چار افرادکے خلاف درج کرلیا گیا ہے-
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنے بھائی شوکت کے ساتھ رہتی ہوں چار روز قبل اپنی بہن صفیہ کے گھر نیو سٹی میں رہنے کے لئے آئی تو بہنوئی شاہد مغل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور بہن و بہنوئی نے بلیک میل کرکے ذیشان راہی و دیگر کے حوالے کردیا ذیشان راہی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کے سامنے بھی پیش کیا جاتا تھا جن کے نام نہیں آتے ہیں –