چونیاں :شادی میں مہندی پارٹی پر ہوائی فائرنگ اور ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی،2 ڈانسر سمیت 9 گرفتار

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف)شادی میں مہندی پارٹی پر ہوائی فائرنگ اور ساونڈ سسٹم کا استعمال، پولیس کی بروقت کارروائی، پارٹی ختم کروا دی، دو خواتین ڈانسر سمیت 9 تماشبین گرفتار، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ایک شادی پر مہندی کی رسم میں مجرا کی محفل ہو رہی تھی جہاں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال ہو رہا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کی اور پارٹی ختم کروا دی گئی، 9 تماشبین اور 2 ڈانسر خواتین کو گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ایس ایچ او اسلم بھٹی نے بتایا کہ ملزمان نے ساؤنڈ سسٹم پر فحش گانے چلا کر ڈانس پارٹی سجا رکھی تھی۔اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جو قانوناََ جرم ہے۔ گرفتار خواتین میں صباء بی بی، ثناء بی بی جبکہ مردوں میں احمد رضا، غلام عباس، عظیم، حمید، رضوان، رحمان اور دیگر شامل ہیں،

دو ملزمان سے دوعدد تیس بور پسٹل برآمد ہوئے۔ ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے

Leave a reply