نگران وزیراعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری طور پر متنازعہ تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا
0
167
Anwaar Kakar

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا-

باغی ٹی وی: گزشتہ روز متنازعہ کھلاڑی سلمان بٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نگران وزیرِ اعظم نے سخت نوٹس لیا، وزیر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی ہیں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری طور پراس متنازعہ تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا.

نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ جیسے مقبول اور پاکستانیوں کے پسندیدہ کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہئیے،نگران وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں غیر متنازعہ اور اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی.

آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر متنازعہ اور میرٹ پر تقرر شدہ سلیکٹرز ہی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں،پاکستان کرکٹ کو اس کے شاندار ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے تمام تقرریاں خالص میرٹ پر کریں گے.

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کیں تھیں بعد ازاں آج سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا ،پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ،کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، جو اس نے کیا اس پر وہ بھگت چکے ہیں ، کسی کا دباوؤ نہیں ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں،سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی تاہم غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔

 

Leave a reply