حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں نے لاک ڈاؤن کے دوران آپس میں شادیاں کیں اور نو بیاہتا اداکار جوڑیوں نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ ساتھ منائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں تو مداح دیکھ کر خوش ہوگئے۔

باغی ٹی وی : اقراء عزیز اور یاسر حسین، فلک شبیر اور سارہ خان، حنا الطاف اور آغا علی، نمرہ خان، ہارون اور فروا نے اپنی عید کی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین:
خبروں میں اِن رہنے والی متنازع شوبز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر نے جب اپنے عید کے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کیں تو مداحوں سمیت ساتھی فنکار بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
https://www.instagram.com/p/CDVoBjbD8Q0/?igshid=1cg9z7clkyve8
سارہ خان اور فلک شبیر:
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فلک شبیر اور سارہ خان نے پہلی عید ساتھ منائی جوڑی کی تصویروں کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDV7A9WFqtL/?igshid=nfwf68o7zwpt
حنا الطاف اور آغا علی:
ایک اور شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے بھی پہلی عید ساتھ منائی اور عید کے موقع پر خوبصورت دکھائی دئیے۔
https://www.instagram.com/p/CDWdfgMFcgp/?igshid=2hnpapyib3tl
نمرہ خان :
21 اپریل کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث جہاں لوگ گھروں تک محدود ہیں اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہے وہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے گھر میں ہی نکاح کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا انہوں نے بھی لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ عید منائی اور تصاوہر سوشل میڈیا پر شئیر کیں-
https://www.instagram.com/p/CDWX6Fzgfvc/?igshid=17kitmgbks60u

ہارون اور فروا:
حال ہی میں اچانک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر مداحؤں کو حیران کر دینےوالے پاکستان کے معروف گلوکار ہارون نے اہلیہ فروا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی احتیاط کرنے کی بھی ہدایت کی۔
https://www.instagram.com/p/CDWgBUsJHCF/?igshid=1ecspvyq9030m

Shares: