رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور جو آج کل اپنی فلم ”جُگ جُگ جیو“ کی پرموشن میں مصروف ہیں ان کے ہر طرف انٹرویوز ہورے ہیں اور ہر کوئی ان سے فلم کے حوالے سے کم اور عالیہ رنبیر کے حوالے سے زیادہ بات کرتا ہے ۔حال ہی میں فلم کی پرموشن کے دوران نیتو سنگھ سے ہندوستان ٹائمز نے رنبیر کے حوالے سے سوال کیا تو نیتو سنگھ نے کہا کہ شادی کے بعد میرا بیٹا کافی بد ل گیا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ عالیہ ہماری زندگیوں میں آئی ۔عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے ۔پہلے یہ ٹینشن ہوتی تھی کہ شادی نہیں ہوئی شادی نہیں ہوئی لیکن اب ہو گئی ہے اب کوئی ٹینشن نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نیتو نے کہا کہ ہمیں شادی بیاہ کی تقریبات کو محدود ہی رکھنا چاہیے تاکہ ہم اچھی طرح سے لطف اندوز ہو سکیں ہم کیا کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں ۔ہم نے بہت ہی محدود پیمانے پر شادی کی اس طرح اگر سب کریں تو یقینا یہ مثال بنے گی اور لوگ اس کو فالو کریں گے ۔
یاد رہے کہ نیتو سنگھ کرن جو ہر کی فلم ”جگ جگ جیو“ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اس میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی دکھائی دیں گے نیتو سنگھ عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد کافی خوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عالیہ اس گھر میں بہو بن کر آئی ۔عالیہ آج کل اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ رنبیر کپور ممبئی میں ہیں۔