شادی کا جھانسہ دیکر پاکستانی خواتین کی چین میں فروخت، سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟

0
31

شادی کا جھانسہ دیکر پاکستانی خواتین کی چین میں فروخت، سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سفارت خانے نے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر چین میں فروخت کرنے کی خبروں کی تردید کردی ،ترجمان چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے مذکورہ میڈیا رپورٹ کو دیکھاہے، یہ وہی پرانی چیزیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شادی کے معاملے پر اپنی واضح حیثیت کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ چینی حکومت جائز شادیوں کا تحفظ کرے گی، لیکن اگر کوئی تنظیم یا فرد بین الاقوامی شادی کی آڑ لے کر پاکستان میں کوئی جرم کرتا ہے تو چین پاکستانی قوانین کے مطابق اس کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتا ہے۔

شادی کرنا جرم نہیں لیکن چینی باشندوں سے شادیاں،ایف آئی اے حکام بول پڑے

چینی سفارت خانے کے ترجمان نے واضح کیا کہ چند جرائم پیشہ عناصر کو پاک چین دوستی کمزور کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی جرائم پیشہ افراد کو دونوں ممالک کے عوام میں موجود دوستی کو تکلیف نہیں پہنچانے دی جائے گی۔چین کی وزارت عوامی تحفظ نے معاملے کی تحقیقات کی جس کے مطابق جو پاکستانی خواتین چینیوں کے ساتھ شادی کے بعد چین میں رہتی ہیں، ان کے ساتھ جبری جسم فروشی یا انسانی اعضاء کی فروخت کا واقعہ نہیں ہوا، دونوں ممالک کی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں کے تحت غیر قانونی طور پر شادیوں کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں روک دیا گیا ہے۔

چینی باشندوں کی پاکستان میں شادیاں، ایف آئی اے متحرک، کتنے چینی گرفتار ہوئے؟

واضح رہے کہ غیر ملکی نے چھ سو انتیس پاکستانی لڑکیوں کو دلہن کے طور پر چین میں فروخت سے متعلق خبرشائع کی تھی،دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعہ حاصل کردہ اس فہرست کو پاکستانی تفتیش کاروں نے مرتب کیا تھا ، جس نے ملک کے غریب اور کمزور ممالک کا استحصال کرنے والے اسمگلنگ نیٹ ورک کو توڑنے کا عزم کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل، جعلی شادیوں ، زبردستی جسم فروشی اور “پاکستانی دلہنوں” کے اعضاء کی تجارت سے متعلق اطلاعات سامنے آئیں تھیں اور حکومت پاکستان نے 2018 میں ہونے والی 142 سرحد پار سے ہونے والی شادیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔2018 میں تقریبا 14 142 پاکستانی خواتین نے چینی شہریوں سے شادی کے بعد شادی کے ویزوں کے لئے درخواست دی تھی جبکہ اس سال اب تک 140 پاکستانی دلہنوں نے ایسے ویزوں کے لئے درخواست دی ہے۔

شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستانی حکام نے چین میں جبری شادیوں میں پاکستانی خواتین کو مبینہ طور پر فروخت کرنے میں ملوث دو درجن سے زائد چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔اس کے جواب میں پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر قوانین توڑے جارہے ہیں تو چین پاکستانی کریک ڈاؤن کی حمایت کرتا ہے اور چین نے پاکستانی حکام سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور “مشترکہ طور پر چین پاکستان دوستانہ تعلقات کی حفاظت کے لئے” ٹاسک فورس بھیجی ہے

Leave a reply