شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

0
26

سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دئے جاتے ہیں ،شہریوں کے رابطہ کرنے پر بھاری فیس لی جاتی ہے اور بعد ازاں نمبر بند کر دیا جاتا ہے.

فیصل آباد کے درجنوں شہری شادی کے چکر میں لٹ چکے، آن لائن رجسٹریشن کرنے کے بعد ہزاروں روپے فیس کی مد میں لیے جاتے ہیں ،شہریوں نے پیسے جمع کروائے ،آن لائن شادی کروانے والا گروہ چینی باشندوں سے شادی کی بھی آفر کرتا ہے اور چینی باشندوں‌سے شادی کی فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے،

شہریوں کا کہنا ہے کہ لٹنے کے بعد ہم نے ایف آئی اے کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں، شہریوں کو لوٹنے والے اس گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے.

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریت کا بھی جھانسہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ ان سے رابطہ کر کے لٹ چکے ہیں.

آن لائن رجسٹریشن کے لئے فیس بک کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی شہریوں کو میسج کئے جاتے ہیں.

Leave a reply