ہر جماعت کو انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، نگران وزیراعظم

0
84
anwar kakar n pm

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کے سربراہ، عزت مآب ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے

وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا. وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیاء سکاٹلینڈ (Patricia Scotland) کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی تعریف کی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں. حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی. نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے. نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے. نگران حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں.انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کرینگے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے.

وفد نے سیکٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا. وفد نے انتخابات 2024 کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Leave a reply