عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

0
324
bushra imran

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کب ہوئی؟ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے اور سب جھوٹ پکڑے گئے، شادی کی خبر سامنے آئی تو بولے ابھی رشتہ بھیجا ہے، اب عدالت میں شادی کی جو تاریخ بتائی وہ اس بیان سے پہلے کی ہے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ہوئی تو عمران خان پہلے انکار کرتے رہے ،پھر کہاابھی رشتہ بھیجا، پھر شادی کا اقرار کیا،عمران خان ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے یہ سب کرتے رہے، عمران خان کی شادی کی خبر آنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پریس ریلیز بھی جاری کی تھی، اب عدالت نے دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس فیصلے میں عمران خان کے جھوٹ مزید بے نقاب ہو گئے ہیں

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بشری بی بی کو طلاق 14 نومبر کو دی۔مسلم فیملی لا کیمطابق طلاق قانونی طور پر 90 دن بعد لاگو ہوتی ہے۔اسکا مطلب مانیکا کی طلاق قانونی طورپر 14 فروری کو پوری ہونی تھی۔لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی نے پہلے ہی شادی کر لی

عمران خان کے عدت والے کیس میں بہت سارے جھوٹ بولے گئے ہیں ۔ایک جو بشری بی بی اور عمران خان نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے جنوری کا جھوٹ بولا کہ ہماری اس تاریخ کو شادی نہیں ہوئی اور پھر عدالت میں اس بات پر اصرار کیا کہ ہماری شادی اس تاریخ پر ہوئی ہے۔بشری بی بی کے بقول میری زبانی طلاق اپریل میں ہوئی مگر شواہد کے مطابق وہ اس سال آگست میں خاور مانیکا کے ساتھ تھیں، بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے دوسرا نکاح 18 فروری کو نہیں کیا جبکہ پہلے عمران خان نے اسی دن نکاح کا اعلان کیاتھا۔اور دوسرا مفتی سعید کہہ رہے ہیں کہ اس دن دوبارہ نکاح پڑھایا گیا۔

عمران خان نے اپنے 342 کے بیان میں عدالت کو بتایا اسکا نکاح یکم جنوری 2018 میں ہوا اور فروری میں صرف دعائیہ تقریب تھی۔ لیکن 7 جنوری 2018 کو تحریک انصاف نے پریس ریلیز جاری کی اور 9 جنوری 2018 کو عمران خان نےاپنے ٹویٹس میں لکھا کوئی نکاح نہیں ہوا صرف رشتہ بھیجا ہے ابھی بشری بی بی نے اسکا جواب دینا ہے.
nikkah

nikkah 1

صحافی فخر درانی ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی شادی بارے 2018 میں عوام سے جھوٹ بولا کہ اسکی شادی یکم جنوری کو نہیں بلکہ فروری میں ہوئی۔ اور اب عدالت سے تحریری طور پر جھوٹ بولا کہ اسکی شادی فروری میں نہیں بلکہ یکم جنوری کو ہوئی۔ 6 سال عوام کو بیوقوف بنائے رکھا اور اب عدالت سے جھوٹ بول دیا۔کیا ایسا شخص صادق اور امین کہلائے جانے کا حقدار ہے؟صادق اور امین کا لقب پانے والا بھلا کیسے اعلانیہ جھوٹ بول سکتا ہے؟

ایک صارف نے عمران خان کے انٹرویو کی ویڈیو پوسٹ کی، یہ پروگرام 11 جنوری 2018 کا ہے جس میں عمران خان نے کہا میں نے ابھی بشری بی بی کو رشتہ کو بھیجا ہے ۔جبکہ عمران خان نے عدالت میں بیانِ حلفی دیا کہ میری شادی بشری سے 1 جنوری کو شادی ہوئی۔جبکہ کورٹ کی طرف سے صادق و امین قرار دئیے ہوئے ابھی 16 دن ہوئے تھے خان نے نکاح چھپایا چھوٹ بولا

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

Leave a reply