انتخابی مہم کا وقت آج رات 12بجے ختم ہوجائے گا،الیکشن کمیشن

0
150
election

انتخابی مہم کا وقت آج رات 12بجے ختم ہوجائے گا،الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج 6فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی سیاسی سرگرمی کانہ توا نعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا،کوئی بھی شخص جو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،آج 6فروری کی شب 12 بجے کے بعد لیکشن کمپین ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے،میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد رزلٹ نشرکرناشروع کرسکتا ہے ،میڈیا یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں،ریٹرنگ آفیسرزپولنگ اسٹیشنزکاجاری اورمکمل غیرحتمی رزلٹ جاری کریں گے ، میڈیا انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا ،خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں ،

انتخابی عمل مکمل ہونے تک تمام افسران ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے الیکشن کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا، متعلقہ عملہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ورکنگ بارے آگا ہ کیا ،سید علی ناصر رضوی نے ڈیش بورڈز کا معائنہ کیا، ضروری ہدایات جاری کیں ،ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ صوبائی دارلحکومت میں تمام پولنگ سٹیشنزکی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، موثر اور مربوط مانیٹرنگ کیلئے ڈویژنل سطح پربھی کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں، ڈپلائیمنٹ، لاجسٹک اور کمیونیکیشن پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے،انتخابی عمل مکمل ہونے تک تمام افسران ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں ، کنڑول روم کے ذریعے سکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے، آپس روم میں موصولہ رپورٹس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے،

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

انتخابات،جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں، فافن
انتخابات 2024 ء میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی، الیکشنز 2024 ء میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں ،فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے مطابق خواتین امیدوار ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے نامزد 6037 امیدواروں کا 6ء4 فیصد ہیں ، فافن نے یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا، مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے ، کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کیں، چار سیاسی جماعتوں نے 5ء4 سے 5 فیصد کےدرمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں، ستتر (77) جماعتوں نے 5ء4 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں ، قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1872 امیدوار ، 91ء4 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں،

عام انتخابات مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع
دوسری جانب عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے ہے جبکہ منڈی بہاء الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے،

الیکشن کمیشن نے دو ترجمان مقرر کر دیئے،نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا،نگہت صدیقی اور حامد رضا خان کو ترجمان الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا،نگہت صدیقی ایڈیشنل ڈی جی جنڈر الیکشن کمیشن ہیں ،حامد رضا خان ڈائریکٹر ایم سی او الیکشن کمیشن ہیں.

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے، شہر قائد کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا چوکیدار محمد اشرف ، کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج ، آفس کلینر محمد حبیب کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔

عام انتخابات،اسلام آباد پولیس نے مانیٹرنگ کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا
اسلام آباد پولیس نے جنرل الیکشن 2024 کی مانیٹرنگ کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا ،پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ،غیر معمولی صورتحال میں ڈولفن فورس اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے گی،آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی سیف سٹی الیکشن کے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے،لڑائی جھگڑے کی صورت میں پولیس اور ٹریفک جام کی صورتحال میں ٹریفک سارجنٹ کو اطلاع دی جائے گی

Leave a reply