شادی کب کر رہے؟ بلاول نے دیا صحافی کے سوال کا جواب

bilawal

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کی، اس دوران صحافیوں نے بلاول سے شادی بارے پوچھ لیا

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول زرداری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی، ملکی سیاسی اتار چڑھاؤ پر سوالات کے جوابات دیئے اسی دوران ایک صحافی نے بلاول زرداری سے شادی بارے سوال پوچھ لیا،صحافی نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے بلاول بھٹو نے قہقہہ لگایا اور کہا ،میری شادی میری مرضی،جس پر وہاں موجود تمام صحافیوں کے بھی قہقہے بلند ہو گئے ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے متعدد بار وزیراعظم بننے کی آفر ہوئی لیکن میں نے انکار کردیا، ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود تھے لیکن ہم نے نہیں مانے.

صحافی وقار ستی نے ایکس پر ملاقات کا احوال پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ۔بلاول بھٹو نے تمام ایشوز پر مکمل عبور کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں پائیدار جمہوریت اور مضبوط پارلیمان کے قیام کے عزم کو دہرایا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

قبل ازیں ماہ فروری میں نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بلاول نے اپنی شادی بارے سوالات کے جوابات دیئے،بلاول زرداری سے جب انکی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ "اس وقت شادی کا امکان نہیں، کم از کم الیکشن تک تو میری شادی نہیں دیکھ سکتے” بلاول سے جب محبت بارے سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا آپکو کبھی محبت ہوئی، بلاول نے جواب دیا ” یہ چیز تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر 2023 میں یہ خبر آئی تھی کی بلاول کے لئے دلہن تلاش کر لی گئی ہے ، انکی منگنی کراچی یا یو اے ای میں ہو گی،تاہم حتمی امکان سامنے نہیں آ سکا، یہ کہا گیا تھا کہ بلاول کے لئے دلہن انکی بہنوں آصفہ اور بختاور نے پسند کی ہے،بختاور کے سسر محمود نے بھی اس ضمن میں مدد کی ،یہ بھی کہا گیا تھا کہ بلاول کی ہونیوالی بیوی کا تعلق سندھ سے ہے اور لڑکی کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے،تاہم ا ب دیکھتے ہیں بلاول وزیراعظم کے خواہشمند ہیں وہ پہلے وزیراعظم کی شیروانی پہنتے ہیں یا دلہا کی؟

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔

اس سے قبل 2016 میں بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ  میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘جبکہ میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔

جبکہ جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمداللہ نے 2016 میں بلاول بھٹو کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں، نکاح مولانا فضل الرحمان سے پڑھوائیں انہوں نےکہا تھا کہ بلاول بھٹوسوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے، وہ 4 چیزوں نسب، مال، خوبصورتی اور دین داری کو سامنے رکھ کر شادی کریں۔

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

Comments are closed.