لودھراں: شادی کی تقریب میں اوباشوں کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کپڑے پھاڑ دیئے
لودھراں کے علاقے قریشی والا باراتیوں پر20افراد کا مبینہ تشدد دلہا دلہے کا کہنا ہے چنداوباشوں نے خواتین سے چھیڑخانی کی منع کیاتو طیش میں آگئے.
باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ لودھراں کے علاقے قریشی والا میں پیش آیا جہاں بیس اوباشوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔
باراتیوں کی جانب سے ایسی حرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا نوجوان طیش میں آگئے،خواتین پر دھاوا بول دیا اور ان کے کپڑےپھاڑ دیئےاس کے علاوہ ڈنڈے سوٹوں سے باراتیوں پر بہیمانہ تشددبھی کیا-
دلہن سمیت باراتیوں کاپولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لانے پر احتجاج کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کو کال کی اور وہ اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سےپہنچی جب تک ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوچکےتھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس بااثرملزموں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ڈی پی او اس کا سخت نوٹس لے-
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی درخواست مل چکی ہے اور تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔