شادی سے انکار پر باپ نے 25 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

واقعہ بھارت کا ہے، دہلی کے علاقے کانجھا والا میں باپ نے اپنی بیٹی کی جان لے لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے،اتوار کو کھیتوں سے ایک 25 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا، لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اسکے باپ نے ہی قتل کیا ہے،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اسکا باپ ایک ٹیکسی پر کھیتوں میں لے کر آیا اور اسے قتل کر دیا،پولیس نے لڑکی کے باپ سے جب تحقیقات کیں تو اس نے اپنےجرم کا اعتراف کر لیا

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا باپ اسکی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن لڑکی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس مسئلے پر گھر میں باپ بیٹی کا کئی بار جھگڑا بھی ہوا تھا، باپ نے مسلسل شادی سے انکار پر بیٹی کو کسی بہانے گھر سے نکالا اور کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا، باپ نے تیز دھار آلے سے بیٹی کو قتل کیا،

عینی شاہدین کے مطابق قتل لڑکی کے والد نے کیا، ملزم نے ایک ٹیکسی بک کرائی تھی اور ملزم نریلا سے اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آیا تھا،ٹیکسی ڈرائیو ر سے بھی پولیس نے تحقیقات کیں جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ ایک شخص اور اسکے ساتھ لڑکی کو لے کر گیا تھا، اس شخص نے راستے میں شراب پی تھی اور اسے بھی پلائی تھی، وہ راستے میں ہی اتر گئے تھے،اس شخص نے کہا تھا کہ وہ بیٹی کو مارنے والا ہے، لیکن میں نے اس کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا کیونکہ وہ اسکی بیٹی تھی.

Shares: