شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون اینکر نے کہا ہے کہ شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فرح سعدیہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل اور بے حیائ کی حد ہے ایسی عورتیں ہر کام کرنے والی عورت کو رسوا کرتی ہیں،
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل اور بے حیائ کی حد ہے ایسی عورتیں ہر کام کرنے والی عورت کو رسوا کرتی ہیں، پیسے کے لالچ میں اچھے رشتے ٹھکرا کر رکھیل بن جانا آج کا فیشن ہے ماں باپ بھی نہیں پوچھتے موبائل کپڑے جوتے کہاں سے آ رہے ہیں ، غضب خدا کا ،
— Farah Hussain (@FarahSaadya) May 28, 2020
فرح سعدیہ کا مزید کہنا تھا کہ پیسے کے لالچ میں اچھے رشتے ٹھکرا کر رکھیل بن جانا آج کا فیشن ہے ماں باپ بھی نہیں پوچھتے موبائل کپڑے جوتے کہاں سے آ رہے ہیں ، غضب خدا کا ،
واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے
اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا
ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا
ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان
عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ
عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری