جب سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علٰیحدگی کی خبریں چرچا میں ہیں تب سے عائشہ عمر اور شعیب ملک کی دوستی بھی خبروں میں ہے بلکہ عائشہ عمر پر ان دونوں میاں بیوی کا رشتہ خراب کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے. کئی بار عائشہ عمر سے اس قسم کا سوال ہوا لیکن انہوں نے اسکا جواب دینے سے گریز کیا تاہم انہوں نے اب اس پر اپنی زبان کھول دی ہے اور تنقید کرنے والوں کو دیا ہے کرارہ جواب. عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں شادی شدہ مردوں سے دور رہتی ہوں انکے ساتھ اگر کوئی پروفیشنل کام ہو تو کر لیتی ہوں لیکن تعلقات نہیں بناتی . انہوں نے کہا کہ مجھے شعیب اور ثانیہ کے معاملات کا نہیں پتہ نہ ہی مجھے ان میں گھسیٹا جائے. میں نے ہمیشہ شادی شدہ
مردوں سے فاصلہ رکھا ہے. میں جو شعیب ملک کے ساتھ شوٹکروایا تھا وہ ایک پروفیشنل شوٹ تھا اور اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ اسے ایشو بنایا جائے لیکن افسوس کے چند ایک میڈیا ہائوسسز نے ایسا کیا جو کہ بہت ہی غلط ہے. جب میرے اور شعیب ملک کے شوٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں تب اس شوٹ کو کروائے ہوئے بھی ایک سال ہو چکا تھا مجھے نہیں پتہ کہ اس شوٹ کو کیوں اتنی ہوا دی گئی . کیوں میرا اور شعیب کا نام ایک ساتھ جوڑا گیا میں سب سے کہنا چاہتی ہوںکہ مجھے شادی شدہ مردوں سے الگ رکھیں.








