شادی کی رسم نبھاتے ہوئے 22 خواتین کنویں میں گر گئیں،13 کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی رسم نبھاتے ہوئے 22 خواتین کنویں میں گر گئی ہیں جس کے نیتجے میں 13 کی موت ہو گئی ہے جبکہ نو خواتین کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے
واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، ضلع نگر کے گاؤں نورنگیا میں ایک شادی کی رسم کے لئے خواتین اور لڑکیاں کنویں کے پاس موجود تھیں کہ اچانک کنویں کا ایک سلیب ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے سلیب پر موجود 22 خواتین کنویں میں جا گریں، ریسکیو ٹیموں اور پولیس کو موقع پر بلایا گیا، پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے نو خواتین کو زندہ بچا لیا جبکہ 13 خواتین کی موت ہو گئی ہے،
واقعہ کی اطلاع پورے علاقے میں پھیل گئی، مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور خواتین کو کنویں سے نکالنے میں مدد کی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین جن کی موت ہوئی ہے انکی شناخت کر لی گئی ہے،حکومت کی جانب سے کنویں میں گر کر مرنیوالے خواتین کے اہلخانہ لئے چار چار لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے
اترپردیش کے ضلع نگر کے گاؤں نورنگیا میں پرمیشور کشوابا کے بیٹے کی شادی میں یہ حادثہ پیش آیا ،بھارتی صدر نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرنیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے،کنویں سے 13 لاشیں نکالے جانے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہو چکا ہے،
پاکستان نے بھارتی کشتی کو پکڑ لیا
سیرکیلئے گئے سکول کے بچوں کی کشتی خانپور ڈیم میں ڈوب گئی
دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 100 سے زائد مسافر ڈوب گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟
مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے
کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے